حیدرآباد۔8۔مئی (اعتماد نیوز) کل ضلع کڑپہ کے جملا مڈوگو میں تلگو دیشم
اور وائی ایس آر کانگریس کارکنوں میں جھڑپوں کے بعد آج دو بارہ اسی جھگڑے
کے تناظر میں صبح دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجہ
میں ایک دوسرے پر حملے کرنے لگے۔ جسکے بعد او ایس ڈی
چندرا شیکھر ریڈی نے
مقام واقعہ پر پہونچ کر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑے کو ختم کردیا۔ اس
علاقہ میں بھاری بندوبست کر دیا گیا۔اسی طرح ضلع کڑپہ کے سرس خان پیٹ میں
انہیں دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک دوسرے پر حملہ کرنے لگے۔ مقامی پولیس نے
جائے وقوع پر پہونچ کر حالات پر قابو پالی ہے۔